ڈیرہ غازی خان (این این آئی)اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان نے شہر کے مختلف علاقوں میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق مردہ جانوروں کا گوشت ہوٹلوں میں سپلائی کیا جارہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور ایسی ہی ایک کارروائی کےد وران مردہ جانوروں کا 30من گوشت برآمد کر کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔