• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز مافیا کو نوازنے کا ایک اور طریقہ ایجاد

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے شوگر ملز مافیا کو نوازے کا ایک اور طریقہ ایجاد کر لیا ‘تمام شوگر ملوں کے فضلے کی ویلیو بھی مقامی کوئلے کے تقریبا برابر کر دی گئی۔حکومت کی جانب سے تین سالوں سے بگاس سے بجلی کی قیمت خرید میں اضافہ جاری ہے۔بگاس پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداواری لاگت 11روپے 77 پیسے تک پہنچ گئی ۔تین سالوں میں بگاس سے لاگت 5.97روپے سے بڑھ کر 11 روپے 77پیسے ہوگئی۔جون میں بگاس سے پیداواری لاگت کچھ کم کرکے 9روپے 87پیسے کر دی گئی ۔مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت اس وقت 11 روپے 45پیسے ہے۔سرکاری حکام کا موقف ہے کہ بگاس ویسٹ نہیں وہ بھی کوئلے کی طرح فیول ہی ہے، بگاس میں بھی اتنی ہی ہیٹنگ پاور ہے جو کوئلے میں ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید