• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مزید تیزی

کراچی(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کی نجکاری کے عمل میں مزید تیزی آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق کمپنیوں کے نمائندے آج(پیر)سے پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کریں گے، پی آئی اے حکام کو کمپنیوں کے نمائندے کے دورے کا شیڈول موصول ہوگیا۔پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی اور اصفہانی ہینگر میں طیاروں کا دورہ کرایا جائے گا، ایئر بلیو اور عارف حبیب کنسورشیم کو طیاروں کا دورہ کرایا جائے گا۔کمپنیوں کے نمائندوں کو فوجی فرٹیلائزرز، لکی گروپ کنسورشیم کو بھی دورہ کرایا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید