عمان، اردن (جنگ نیوز) اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی اتماربن گویر نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں واقع مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں دراندازی کی جن کے ساتھ دو سے تین یہودی آبادگار بھی ان کی اس مداخلت میں ساتھ تھے جن میں اکثر کا تعلق انتہا پسند گروپ ٹمپل ماؤنٹ گروپ سے بتایا جاتا ہے جس کا صاف مقصد کشیدگی بھڑکانا تھا۔یہ انتہا پسند یہودی اسرائیلی وزیر کی ایما پر مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں گھس آئے۔ انہوں نے مسجد میں اتوار کی صبح دراندازی کی۔ حالات جوں کے توں برقرار رکھنے کے معاہدے کے تحت مسجد اقصیٰ میں داخلے کے اوقات کار طے کئے گئے ہیں جس کے تحت یہودی مسجد اقصی ٰجاکر عبادت نہیں کرسکتے۔