لاہور( این این آئی)کیپسٹی چارجزمیں کمی کے نتیجے میں کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مسلسل تیسری بار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔نیپرا کی جانب سے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف دینے کیلئے درخواست کی آج ( پیر) کے روز سماعت کی جائے گی۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں کیپسٹی چارجز میں زبردست کمی کاریلیف ایک بار پھربجلی کی قیمت میں کمی کی صورت میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اپریل تاجون 2025 کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا رکھی ہے۔