لاہور(مقصود اعوان سے) الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینٹ کی خالی نشست پر 21 اگست کو ہونے والا ضمنی انتخاب ملتوی کر دیا ہے گے،شیڈول کے مطابق کل کاغذات کی جانچ پڑتال ہوناتھی، ضمنی انتخاب الیکٹورل کالج نامکمل ہونے پر ملتوی کیا گیا، شیڈول کے مطابق اس خالی نشست پر انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل 5 اگست کو ریٹرننگ افسر شریف اللہ صوبائی الیکشن کمیشنر کے دفتر میں ہونا تھی یہ نشست پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چودھری کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر انسداد دہشتگری کی عدالت سے 10 سال قید کی سزا کے فیصلے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔الیکشن کمیشن کے ذمہ دار ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ سینیٹ کی نشست پر ہونے والا ضمنی انتخاب الیکٹورل کالج نامکمل ہونے پر ملتوی کیا گیا ہے سینٹ انتخابات کے لئے پنجاب اسمبلی کے اراکین ووٹ ڈالتے ہیں اس وقت پنجاب اسمبلی کے کئی ارکان کی رکنیت معطل ہونے اور الیکٹرول کالج عدالتوں سے سزاؤں کے فیصلوں کی وجہ سے نامکمل ہےاسی صورت میں سینٹ الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں۔