نیو ساؤتھ ویلز( نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے مشرقی علاقے میں کئی دہائیوں بعد غیرمعمولی برف باری سے علاقے نے سفید چادر تان لی اور کئی حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ میریام برانڈبری نے بتایا کہ نیو ساؤتھ ویلز کے متعدد علاقوں میں ہفتے کو 16 انچ برف پڑی ہے جو 1980 کے وسط کے بعد سب سے زیادہ برف باری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی نے آسٹریلیا میں حالیہ برسوں میں موسم کو مزید خراب کردیا ہے۔