• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس لائنز یادگار شہداء پر شمعیں روشن، ہیروز کی یاد میں ویڈیو جاری

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) 4 اگست یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے اتوار کو پولیس لائنز یادگار شہداء پر شمعیں روشن کی گئیں۔ اسلام آباد پولیس نے اپنے ہیروز کی یاد میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جو ان کی قربانیوں کا عکس ہے۔4 اگست یوم شہدائے پولیس کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی سے کیا جائے گا۔ پولیس لائنز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادرچڑھائی جائے گی۔اسلام آباد پولیس اپنے ہیروز کو بھرپور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کرے گی۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور پوری ٹیم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید