• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل، ادرک، ٹماٹر اور پیاز بدستور مہنگے

لاہور (آن لائن) شہر میں سرکاری نرخنامے کے مطابق بعض پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل ہوا ہے جبکہ ادرک، ٹماٹر، پیاز اور شملہ مرچ کی قیمتیں بدستور انتہائی بلند سطح پر برقرار ہیں۔پھلوں میں کھجور کی قیمت190سے 270 روپے فی کلو، امرود75روپے، پپیتا220روپے، انگور155روپے، چیکو 160روپے، کیلا 110روپے جبکہ سیب کالا پہاڑی245روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔سبزیوں میں گھیا کدو55، حلوہ کدو 91، مونگرے95، اروی 100، شلجم32، دھنیا 40، آلو35، مولی25، مٹر110، لیموں چائنہ 70 روپے فی کلو رہے۔ سبز مرچ 120، شملہ مرچ 335، پھول گوبھی 35، بند گوبھی 21، میتھی80، بینگن 80، پالک 40، کریلے260، کھیرا60، ادرک500، لہسن 440، ٹماٹر 240اور پیاز 220روپے فی کلو مقرر کیے گئے۔شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ اگرچہ نرخنامہ جاری کیا جاتا ہے، مگر مارکیٹ میں عملدرآمد کی صورتحال تشویش ناک ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر چھاپے ماریں تاکہ مصنوعی مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید