امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف میں مزید اضافےکی دھمکی پر بھارت نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
نئی دہلی سے بھارتی حکومت کے مطابق بھارت کو نشانہ بنانا غیر منصفانہ اور غیر معقول ہے، بھارت قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رندھیر جیسوال نے کہا بھارت نے روس سے درآمدات اس وقت شروع کی جب یوکرین تنازع کے بعد روایتی رسد یورپ کی طرف موڑ دی گئی تھیں۔
بھارتی ترجمان کے مطابق امریکا نے اس وقت ایسی درآمدات پر بھارت کی حوصلہ افزائی کی تھی، امریکا نے عالمی توانائی منڈیوں کو مستحکم بنانے کے لیے ھارت کی حوصلہ افزائی کی۔
بھارتی ترجمان کے مطابق روس سے درآمدات کا مقصد بھارتی صارفین کے لیے توانائی کی قیمتوں کو قابل برداشت بنانا ہے۔