اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یمن کی جانب سے میزائل فائر کیا گیا جسے تباہ کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ یمن کے ہوثیوں کی جانب سے داغے جانے والے میزائل کی وجہ سے اسرائیل میں مختلف علاقوں میں سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دی تھیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ فضائی دفاعی نظام خطرے سے نمٹنے کے لیے متحرک ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ 18 مارچ سے اب تک یمن سے 67 بیلسٹک میزائل اور 17 ڈرون اسرائیل کی جانب لانچ کیے گئے۔