• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ماں کے فون نہ دلانے پر 16 سالہ لڑکے نے پہاڑی سے کود کر خودکشی کرلی

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع چھترپتی سمبھاجی نگر میں 16 سالہ لڑکے نے ماں کی جانب سے فون خرید کر نہ دینے پر پہاڑی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کی شناخت اتھرو گوپال تائڈے کے نام سے ہوئی ہے، جو پولیس بھرتی کے امتحان کی تیاری کررہا تھا، اور کئی دنوں سے اپنی والدہ سے فون دلوانے کی ضد کر رہا تھا، مگر والدہ مسلسل انکاری تھی۔

گزشتہ روز والدہ کی جانب سے ایک دفعہ اور منع کرنے پر لڑکا تسگاؤں کی پہاڑی پر چلا گیا اور وہاں سے نیچے چھلانگ لگادی، مقامی لوگوں نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں اس طرح کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، گزشتہ سال اگست میں بھی ایک 15 سالہ لڑکے نے اپنی سالگرہ پر فون نہ ملنے پر خودکشی کی تھی۔

اسی طرح جولائی 2024 میں نوی ممبئی میں ایک 18 سالہ نوجوان نے اس وقت خودکشی کر لی تھی جب اس کے والد نے اسے ڈیڑھ لاکھ روپے کا آئی فون دینے کے بجائے سستا فون خرید کر دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید