• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی انڈونیشیا میں 430 فٹ بلندی سے بنجی جمپ

فوٹو: اسکرین گریب فیس بک
فوٹو: اسکرین گریب فیس بک 

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 59 برس کی عمر میں بنجی جمپنگ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں واقع ٹرٹل بیچ پر 430 فٹ (تقریباً 130 میٹر یا 45 منزلوں) کی بلندی سے بنجی جمپنگ کر کے سب کو حیران کر دیا۔


یہ جرات مندانہ ایڈونچر نوسا پینیڈا کے خوبصورت ساحل پر کیا گیا، جو اپنی قدرتی خوبصورتی اور ایڈونچر سرگرمیوں کے لیے مشہور ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں ڈاکٹر نائیک کو مکمل حفاظتی سامان کے ساتھ جمپ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد صارفین نے ان کے اس اقدام کو "حوصلے کی علامت" قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سےقبل ذاکر نائیک نے تین سال پہلے یوگنڈا میں 165 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید