• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: گزشتہ 5 ہفتوں میں 80 سے زائد فلسطینی بھوک کے باعث شہید ہوچکے

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے ملسط کیے گئے قحط اور بمباری کے باعث انسانی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران بھوک سے 80 سے زائد فلسطینی انتقال کر گئے جبکہ 2023ء سے اب تک اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلط کی گئی بھوک کے سبب 93 بچے انتقال کر چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 74 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 36 امداد کے متلاشی بھی شامل ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطابق روزانہ 28 بچے بمباری اور امداد کی کمی کے باعث جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری جنگ بندی اور غزہ کے دورے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید