کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے یوم استحصال کشمیر پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہےکہ 5 اگست 2019 تاریخ کا سیاہ ترین دن ہےجب بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کر کے کشمیریوں کی شناخت اور آزادی کو محدود کر دیا،کشمیری عوام آج بھی بھارتی ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں ،پاکستان سنی تحریک کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود اداریت فوری طور پر دیا جائے،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،3 جون1947 کے تقسیم ہند کے فارمولے کے تحت ریاستوں کی آزادی اور الحاق کے بارے میں جو اصول طے ہوئے تھے ان سے یہ بات واضح طور پر مترشح ہوئی ہے کہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بننا تھا لیکن جب کشمیریوں کو حق خود اردیت کا موقع نہیں دیا گیا تو کشمیریوں نے 19 جولائی 1947ءکو الحاق پاکستان کی قرار داد منظور کی۔