غزہ میں صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی حکام کے مطابق امدادی ٹرک الٹنے سے 23 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ٹرک ناہموار راستے کی وجہ سے امداد لینے آئے فلسطینیوں پر الٹ گیا۔ امدادی ٹرک اسرائیلی احکامات کے بعد غزہ کی ناقابلِ سفر راستوں پر آ رہا تھا۔
فلسطینی حکام نے مزید بتایا کہ غزہ کی زیادہ تر سڑکیں اسرائیلی بمبار ی کے سبب ناقابل سفر ہو چکی ہیں۔