آئرلینڈ کی خاتون فیشن ڈیزائنر مارتھا نولن کی امریکا میں کشتی سے لاش ملی ہے، پولیس نے خاتون کی موت کی تفتیش شروع کردی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مین ہیٹن سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ مارتھا نولن گزشتہ رات 12 بجے کے قریب یاچ کلب میں لنگر انداز ہونے والی ایک کشتی میں بے ہوشی کی حالت میں ملیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ فیشن ڈیزائنر کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی، جو کاؤنٹی میڈیکل ایگزامنر کرے گا۔
دوسری جانب یاچ کلب کے ملازمین اور کشتی کے کپتان کا کہنا ہے کہ واقعے کی رات انہیں کچھ چیخنے چلانے کی آوازیں سننے کی اطلاع ملی تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مارتھا نولن مارکیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھیں اور اپنا ایک فیشن برانڈ بھی چلاتی تھیں، وہ آئرلینڈ میں پیدا ہوئیں اور 26 سال کی عمر میں امریکا منتقل ہوئی تھیں۔