کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا ہے کہ ہم پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے اعتماد کیا جس پر مشکور ہیں، 10 سال میں جو کام کیا وہ آج تک دنیا میں نہیں ہوا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اب اپنے ہیڈ کوارٹر ہائی
پرفارمنس سینٹر پر ٹرائلز لے رہے ہیں ۔ بدین سے نوجوان کھلاڑی وارث رستمانی کو خصوصی طور پر ٹرائلز کےلئے بلایا ہے، وارث باصلاحیت اسپنر ہے، غریب فیملی سے تعلق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریجنز کی ٹیمیں اپنی اپنی سطح پر کھیلیں گی اور پھر صوبے کی سطح پر آئیں گی، ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کے ساتھ تعلیم بھی دی جائے گی۔ ان کرکٹرز کو یونیورسٹی آف لاہور میں 4 سال کی تعلیم دی جائے گی۔