کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں متحدہ عرب مارات میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 9ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے۔ انگلینڈ کے طویل دورے کے بعد بھارت شبمن گل اور یشسوی جیسوال کو ٹی20 ٹیم میں شامل کرنے پر غور ہورہا ہے۔ شبمن گل 21اور جیسوال 23ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیل چکے ہیں۔ فٹنس مسائل اور ورک لوڈ کے تحت رشبھ پنت اور جسپریت بمراہ کی ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیڈ کوچ ، گوتم گمبھیر گزشتہ آئی پی ایل اور ڈومیسٹک سیزن میں ناکام رہنے والے شیوم دوبے اور رنکو سنگھ کو کھلانے پر غور کررہے ہیں۔ اوول ٹیسٹ کے ہیرو محمد سراج کا بھی ایشیا کپ میں ٹی 20 ڈیبیو کا امکان ہے ۔