کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کے محکمہ کھیل نے ناروے کپ انڈر 15 فٹبال ایونٹ میں شرکت نہ کرنے والی لیاری فٹبال اکیڈمی کو دی گئی رقم ایک کروڑ چوراسی لاکھ روپے فوری واپس کرنے کی ہدایت کردی۔ سندھ اسپورٹس بورڈ کے دفتر میں بدھ کو میٹنگ میںاکیڈمی حکام کو مزید کہا گیا کہ ٹورنامنٹ کی تیاری ، کھلاڑیوں کی کٹس، کراچی، حیدرآباد، بدین میں ٹریننگ کیمپس اور ٹورنامنٹ کی رجسٹریشن فیس کے حوالے سے اخراجات کی تفصیلات رسیدوں کے ساتھ دی جائیں ۔ دوسری جانب لیاری فٹ بال اکیڈمی کے کوچ شبیر احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں بتایا کہ ویزا پراسس میں مشکلات کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکے، مختلف چیزوں پر خرچہ آیا ہے، بچی ہوئی رقم جمع کرائیں گے۔