• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے کپ میں شامل پاکستانی فٹبالر اوسلو میں غائب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناروے کپ کے دوران پاکستان کی مسلم ہینڈ کی ٹیم کا ایک فٹبالر اوسلو میں غائب ہوگیا۔ ترجمان مسلم ہینڈز کے مطابق فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ کا لیاری سے ہے جو پہلے ہی روز اوسلو میں غائب ہوگئے تھے۔ اب مسلم ہینڈز کی ٹیم وطن واپس آچکی ہے۔ فٹبالرکا پاسپورٹ ناروے میں پاکستانی سفارتخانہ میں جمع کرادیا ہے اور ناروے پولیس سمیت پاکستانی سفارتخانے کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جاچکا ہے۔
اسپورٹس سے مزید