• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی یرغمالیوں کے لواحقین کی کشتیوں پر غزہ کے ساحل پر مارچ، فوری جنگ روکنے کا مطالبہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیلی یرغمالیوں کے لواحقین نے کشتیوں پر سوار ہو کر غزہ کی پٹی کے ساحل کے قریب مارچ کیا اور نیتن یاہو حکومت سے جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔ 

غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق کشتیوں پر اسرائیلی اور جنگی قیدیوں کی نشاندہی کرنے والے پیلے رنگ کے پرچم لہرائے گئے۔ 

شایئٹٹ فلوٹیلا جمعرات کو عسقلان کی بندرگاہ سے غزہ کی ساحلی پٹی کے جانب روانہ ہوئے تھے۔ 

منتظمین کے مطابق فلوٹیلا مارچ کے ذریعے یرغمالیوں کے لواحقین غزہ میں قید اپنے پیاروں کے قریب ہو کر اظہار یکجہتی کرنا چاہتے ہیں۔ 

دریں اثنا یرغمالیوں کے لواحقین نے غزہ کی پٹی کے خلاف کسی بھی نئے اسرائیلی جارحانہ اقدام کی مخالفت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ پر ممکنہ اسرائیلی فوجی چڑھائی یرغمالیوں کی جانیں خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ 

انھوں نے کہا یرغمالیوں کی بحفاظت رہائی کے لیے اسرائیلی فوج جنگ روک دے۔ غزہ میں جاری جنگ کی اصل کامیابی صرف یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید