غزہ پر صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 14 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں آج صبح سے شہید ہونے والے 14 فلسطینیوں میں امداد کے منتظر 9 فلسطینی بھی شامل ہیں جو اسرائیلی فوج کی گولیاں کا نشانہ بنے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھوک سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
7 اکتوبر 2023ء سے جاری غزہ اسرائیل جنگ میں اب تک 61 ہزار 330 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد ہے۔