• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پہلی انٹرنیشنل فٹنس ایکسپو کل، آسٹریلین باڈی بلڈرز کی پاکستانی کھانوں کی تعریف

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی میں پہلی انٹرنیشنل فٹنس ایکسپو کل ہو گی، آسٹریلیا سے آئے باڈی بلڈرز بھرپور ایکشن میں دکھائی دیے، جنہوں نے پاکستان کے کھانوں اور مہمان نوازی کی تعریف کی۔

ایکسپو سینٹر میں ہونے والے پرو شو میں 4 غیر ملکیوں سمیت مقامی باڈی بلڈرز بھی شریک ہوں گے اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، شو سے ایک روز پہلے باڈی بلڈرز ایکشن میں نظر آئے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے باڈی بلڈرز نے پاکستانی کھانوں اور مہمان نوازی کی تعریف کی۔

پرو شو کے لیے آسٹریلیا سے خاص طور پر علی رضا، جیسیکا جانسن اور فیبری زیاو ڈوس سینٹوس پاکستان آئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید