• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرخ اور سبز سیب میں سے کونسا زیادہ فائدہ مند ہے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سیب کی سرخ اور سبز اقسام میں سے کون سی قسم زیادہ فائدہ مند ہے؟ لوگ اکثر اس حوالے سے تذبذب کا شکار رہتے ہیں۔

سیب کی ان دونوں اقسام کے درمیان فرق صرف رنگ کا نہیں بلکہ دونوں کے ذائقے، غذائیت اور ساخت بھی مختلف ہوتی ہے اور دونوں اقسام صحت کے مختلف فوائد پیش کرتی ہیں۔

سبز سیبوں کا ذائقہ میں عام طور پر تیز اور جلد موٹی ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ سیب ساخت میں کرکرے ہوتے ہیں جبکہ سرخ سیب کی جلد پتلی ہوتی ہے وہ میٹھے ہوتے ہیں اور لوگ میٹھے ذائقے کی وجہ سے زیادہ تر سرخ سیب کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

سیب کی دونوں ہی قسمیں ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہیں۔ سیب میں اینٹی آکسیڈنٹس، پیکٹین، کوئرسیٹن اور فلیوونائڈز ہوتے ہیں۔

سیب خلیوں کو آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچانے میں مدد کرتے ہیں اور جگر اور دل کی دائمی حالتوں کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ، سیب میں فائبر اور کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے موزوں انتخاب ہیں۔

تاہم، سیب کی سبز اور سرخ اقسام میں غذائی مواد میں تھوڑا فرق موجود ہے۔

سرخ سیب کے مقابلے سبز سیب وٹامن اے، بی، سی، ای اور کے کی زیادہ مقدار پیش کرتے ہیں جبکہ سرخ سیب میں آئرن، پوٹاشیم اور پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور ان میں اینٹی آکسیڈینٹس  بھی زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

کچھ تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ سبز سیب ان افراد کے لیے زیادہ موزوں ہو سکتے ہیں جو چینی زیادہ مقدار میں نہ لینا چاہتے ہوں یا وزن کو زیادہ مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنا چاہتے ہوں۔

اگرچہ سرخ اور سبز سیبوں کی غذائیت میں فرق ہے لیکن ان سے حاصل ہونے والے صحت کے فوائد میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

سبز سیب اپنی غذائیت کے حساب سے سرخ سیبوں کے مقابلے میں تھوڑے سے زیادہ فائدہ مند ہوسکتے ہیں مگر پھر بھی اینٹی آکسیڈینٹس کی زیادہ مقدار سرخ سیبوں میں موجود ہے۔

صحت سے مزید