امریکی ریاست انڈیانا کے رہائشی ایک شخص نے ایک انتہائی بلند سورج مکھی اگا کر غیر سرکاری طور پر عالمی ریکارڈ توڑ دیا، اس کے پودے کی پیمائش کی گئی تو وہ 30 فٹ 7 انچ بلند تھا۔
ایلکس بابیچ نامی یہ شخص انڈیانا کے فورٹ وین کے رہائشی ہے اور اس نے گزشتہ سال ایک سورج مکھی اُگا کر امریکی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی تھی، لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکا تھا۔
ایک دستاویزی فلم بلوم نے اس کی کوششوں کا ریکارڈ تیار کیا اور کریو اس ہفتے دوبارہ اس کے گھر آیا اور اس لمحے پر جب اس کے سورج مکھی کے پودے کلوور نے غیر رسمی طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ 30 فٹ اور 1 انچ کو پیچھے چھوڑا تو اس کی فلم بنائی۔
واضح رہے کہ کلور نامی اس سن فلاور نے امریکی ریکارڈ گزشتہ ہفتے اس وقت توڑا جب اسکی اونچائی 26 فٹ 8 انچ ہوئی۔ فورٹ وین شہر نے ایلکس بابیچ کی کوششوں کو سپورٹ کیا اور اسکے کلور کو گلہریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اسے ایک چیری پِکر فراہم کی۔
اس موقع پر ایلکس بابیچ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا وہ یہاں پر 30 سال سے ہیں اور انھیں فورٹ وین بہت پسند ہے، یہاں میرے بہت سے دوست اور خاندان ہیں، شہر میں سب نے بہت مدد کی اور سچ پوچھیں تو سب کی مدد سے یہ ممکن ہوا۔
دریں اثنا اب گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس ریکارڈ کا جائزہ لیکر اسے باضابطہ طور پر تسلیم کیا جائے گا۔