• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے BLA اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دیدیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوکا کہنا ہے کہ دہشتگردتنظیموں کی نامزدگیاں دہشت گردی کے خلاف ہماری لڑائی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں‘ٹرمپ انتظامیہ کا دہشتگردی کی روک تھام کے لیے عزم برقرار ہے‘امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ 2019 میں کالعدم بی ایل اے کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا جبکہ مجید بریگیڈ کا نام بی ایل اے کے عالمی دہشت گرد فہرست میں شامل ہے۔اعلامیہ کے مطابق بی ایل اے نے 2024 میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، جبکہ 2025 میں بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

اہم خبریں سے مزید