اسلام آباد ( نیو ز رپورٹر)ایوانِ صدر میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ترمیمی بل2025پر اتفاق رائے سے ترامیم طے پا گئیں۔ ترمیم شدہ بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دوبارہ غور کے لیے پارلیمان کو بھجوا دیا گیا، ترمیم شدہ بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دوبارہ غور کے لیے پارلیمان کو بھجوا دیا گیا ہے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ایوانِ صدر میں ہونے والے ایک حالیہ اجلاس میں ʼقومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025ءʼ میں ترامیم پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، ترمیم کے بعد بل پارلیمان کو بھجوا دیا گیا ہے، پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں دوبارہ غور کیا جائے گا۔ یہ ترامیم صدر مملکت کے اس پیغام کے جواب میں تیار کی گئی ہیں جو انہوں نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 75 (1) کے تحت پارلیمان کو بھیجا تھا۔اس بل کا مقصد مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک قانونی کمیشن کا قیام ہے تاکہ ان کی نمائندگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں امتیازی سلوک سے بچایا جا سکے۔