اسلام آباد( نیو زرپورٹر)این ڈی ایم اے کے این سی او سی نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں یکم تا 3ستمبر تک ممکنہ شدید موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ۔ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں متوقع مزید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان ہے۔شمال مشرقی، وسطی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع متاثر ہوسکتے ہیں،مری، راولپنڈی، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔