اسلام آباد (ساجد چوہدری ) سیٹلائٹ انٹرنیٹ کیلئے آنے والی غیرملکی کمپنیوں کی درخواستوں کا جائزہ جاری،ریگولیشنز منظور ہونے کے بعد سیٹلائٹ انٹرنیٹ بارے آنے والی درخواستوں پر فیصلہ ہوگا، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کیلئے آنے والی غیرملکی کمپنیوں کی درخواستوں کا پاکستان سپیس ایکٹیویٹی ریگولیٹری بورڈ، پی ٹی اے دیگر ادارے جائزہ لے رہے ہیں ، وزارت آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق تمام اداروں کے لائسنس کی منظوری مختلف مراحل ہے،سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے حوالے سے امریکا، چین اور دیگر ممالک کی کمپنیوں کی درخواستیں آئی ہیں ، سیٹلائٹ انٹرنیٹ بارے عالمی کنسلٹنٹ ساری چیز وں کو سٹریم لائن کررہا ہے،عالمی کنسلٹنٹ جلد سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے حوالے سے ریگولیشنز فائنل کردے گا، ریگولیشنز منظور ہونے کے بعد سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے حوالے سے آنے والی درخواستوں پر فیصلہ ہوجائے گا۔