اسلام آباد (ایجنسیاں)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت منسوخ کر دی گئی۔ عملے نے بتایا کہ کیس کی سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے کیا جائے گا۔ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے عدالتی عملے نے پراسیکیوشن اور ملزمان کے وکلا کو آگاہ کیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی (آج) پیر کوہونے والی سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔