عارف والا(ایجنسیاں)عارف والا میں دریائے ستلج میں بارات سیلاب میں پھنس گئی‘ ریسکیو کی ٹیم نے کشتیوں میں بارات کو منزل مقصود تک پہنچایا دیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق بارات بلاڑہ ارجنکا کے علاقے میں سیلاب میں پھنسی‘ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے دلہا اور باراتیوں کو سیلاب سے نکالا اور کشتیوں میں بارات کو منزل مقصود تک پہنچایا‘ باراتیوں نے بروقت امداد ملنے پر ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔