• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلقہ اسپتال ڈگری: 13 ڈاکٹرز میں سے صرف 6 ڈیوٹی کرتے ہیں

ڈگری( نامہ نگار) ڈگری شہر سے تعلق رکھنے والے سندھ ہائیکورٹ کے معروف وکیل ایڈووکیٹ داؤد لغاری کی جانب سے ہفتے کو صوبائی سیکریٹری ہیلتھ کراچی، ڈائریکٹر ہیلتھ حیدرآباد،گورنمنٹ سروسس جنرل ایڈمنسٹریشن & کورڈینیشن ڈپارٹمنٹ کراچی،منسٹر ہیلتھ & پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کراچی، چیف منسٹر سندھ سید مراد علی شاہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپوخاص کو لیگل نوٹس دے دیا کہ تعلقہ اسپتال ڈگری کے 13ڈاکٹرز میں سے صرف چھ 6 ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی کرتے ہیں۔ بقایا ڈاکٹرز گھر بیٹھے مفت تنخواہ لیتےہیںاور متعدد لیڈی ڈاکٹرز کی جگہ پر کچھ پرائیوٹ مڈوائفز ڈیوٹی کرتی ہیں۔ جن کو ماہانہ منتھلی گھر بیٹھے دی جاتی ہے۔ اور رات (نائٹ) کی شفٹ میں ایک بھی ڈاکٹرز تک نظر نہیں آتا ۔ایمرجنسی پیشنٹ ہمیشہ ریفر کیا جاتا ہے۔ کوئی علاج نہیں کیا جاتا ۔جبکہ ایمرجنسی حادثاتی مریض ڈگری تعلقہ اسپتال سے ریفر ہونے کے بعد کسی دوسرے اسپتال میں پہنچنے سے پہلے ہی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔ ڈگری کا ٹراما سینٹر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنا چاہیے۔افسوسناک بات ہے دو پہر 2 بجے کے بعد سنیٹر کو تالا لگا دیا جاتا ہے۔ عوام کے مطابق کسی چیز کی انہیں کوئی سہولت نہیں دی جاتی ۔ان تمام مسائل پر سختی سے نوٹس لینا اور کمیٹی جوڑکر شفاف تحقیقات کی جائےاور ڈگری اور آس پاس کی عوام کو ریلیف دیا جائے اور تمام وہ ڈاکٹرز جن کی ڈیوٹی کے ٹائم اپنی پرائیوٹ کلنکس ہیں انہیں بند کیا جائےاور اس نوٹس کا دس دن میں تمام انکوائری کر کے جواب دیا جاۓ ۔نوٹس کا جواب نہ دینے پر سندھ ہائی کورٹ میں پیٹیشن داخل کی جائیگی۔
اہم خبریں سے مزید