• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: میاں غنڈی کے قریب ایل پی جی باؤزر میں آگ بھڑک اٹھی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ایل جی پی باؤزر میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ عملے کے مطابق اتوار کی رات کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی کے قریب ایل پی جی باؤزر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے باؤزر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاکر آس پاس کی آبادی کو محفوظ بنایا۔تاہم آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اہم خبریں سے مزید