کراچی( افضل ندیم ڈوگر) موسمی خرابی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے مختلف ایئرپورٹس کی 18 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔5کو متبادل ایئر پورٹس پر لینڈ کرانا پڑا جبکہ 63پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ کی 9غیرملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ کراچی اسلام اباد پی کے 359، فیصل آباد دبئی پی کے 223، 224 پشاور جدہ ایس وی 797، لاہور مدینہ پی کے 747، گلگت اسلام اباد کی 4 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ دبئی لاہور کی پرواز کو فنی خرابی پر دبئی، 15گھنٹے تاخیر کا شکار جدہ پشاور کی پرواز پی کے 736کو اسلام اباد اتارا گیا۔ ابوظہبی پشاور کی پرواز پی کے 178، دبئی پی ایف 783، دبئی پی کے 180کو لاہور لینڈ کرایا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ کی 22پروازوں میں 1سے ساڑھے 5 گھنٹے، پشاور کی 6پروازوں میں ڈیڑھ سے 15 گھنٹے، اسکردو کی 6پروازوں میں ڈھائی سے 4گھنٹے فیصل اباد کی 2، ملتان کی 4پروازوں میں ڈیڑھ سے 19گھنٹے تاخیر ہوئی۔ کراچی ایئرپورٹ کی 8لاہور ایئرپورٹ کی 15 پروازوں میں 1سے سوا 11گھنٹے تاخیر ہوئی۔ لاہور ٹورنٹو کی پرواز پی کے 797سوا 11 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ پشاور جدہ کی پرواز پی کے 798 میں 15 گھنٹے جبکہ دبئی پی کے 283 میں 12 گھنٹے تاخیر ہوئی۔