• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد اقصیٰ میں اسرائیل کی خفیہ کھدائی کی ویڈیو لیک

کراچی(نیوزڈیسک)قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں اسلامی نوادرات کو نقصان پہنچانے کی اسرائیلی خفیہ کارروائیوں کا انکشاف ہوا ہے۔فلسطینی اتھارٹی کی یروشلم گورنریٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل خفیہ طور پر مسجد اقصیٰ میں اسلامی نوادرات کو تباہ کر رہا ہے۔لیک ہونے والی ویڈیوز میں اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں غیر مجاز کھدائی اور مسماری کی کارروائیوں کا انکشاف ہوا ہے۔فلسطینی حکام نے کہا کہ یہ کارروائیاں جان بوجھ کر اموی دور سے تعلق رکھنے والے اسلامی نوادرات کو نشانہ بنانے کے لیے کی جارہی ہیں جو اس مقام پر مسلمانوں کے جائز دعوے کے زندہ گواہ اور ناقابل تردید ثبوت کے طور پر کھڑے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید