معروف پاپ اسٹار میڈونا نے کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے بچوں کی جان بچانے کے لیے وہاں کا دورہ کریں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ میں کہا کہ ’ ایک ماں کی حیثیت سے وہ یہ غزہ کی صورتحال کو برداشت نہیں کرسکتیں، چاہے بچے کسی کے بھی ہوں‘۔
گلوکارہ نے کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہم لوگوں میں وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں وہاں جانے سے کوئی نہیں روکے گا۔
انہوں نے پوپ سے کی جانے والی درخواست میں مزید کہا کہ آپ غزہ ضرور جائیں، کہیں آپ کے وہاں پہچنے میں دیر نہ ہوجائے۔
میڈونا نے کہا کہ ہمیں اب غزہ کے بچوں کے لیے دروازے مکمل طور پر کھولنے کی ضرورت ہے۔