• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا کی نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان پروازیں معطل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بھارتی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا نے یکم ستمبر سے واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا جہازوں کی کمی اور بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے اگلے ماہ سے نئی دہلی اور واشنگٹن ڈی سی کے درمیان تمام پروازیں معطل کر دے گا۔

اس حوالے سے ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا کہ کمپنی اپنے صارفین کے سفر کو بہتر بنانے کے لیے 26 جہازوں کو اپ گریڈ کر رہا ہے جس کی وجہ سے 2026ء کے آخر تک جہازوں کی دستیابی میں کمی آئے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ نئی دہلی اور واشنگٹن ڈی سی کے درمیان پروازوں کی معطلی کی بنیادی وجہ جہازوں کی کمی ہے اور پاکستانی فضائی حدود کی مسلسل بندش کی وجہ سے ایئر لائن کے لیے طویل فاصلے کے آپریشنز کو جاری رکھنا اور بھی مشکل ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارت کو 12 ماہ میں 60 کروڑ ڈالرز کا نقصان پہنچا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات شدید کشیدہ ہو گئے تھے اور دہائیوں کے بعد دونوں ہمسایوں کے درمیان ایک بار پھر شدید جھڑپیں ہوئیں۔

ان جھڑپوں کے دوران بھارت اور پاکستان نے ایک دوسرے کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں جو کہ جنگ بندی کے بعد بھی بند ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید