• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیاسیڈز اور چقندر کا جوس صبح نہار منہ پینے کے صحت پر حیران کن فوائد

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

صبح نہار منہ (ناشتے سے قبل) چیا سیڈز کے ساتھ چقندر کا جوس پینا ایک طاقتور قدرتی ڈیٹاکس سمجھا جاتا ہے جو توانائی میں اضافہ، نظامِ ہاضمہ کی بہتری اور وزن میں کمی کے لیے نہایت مؤثر ہے۔ 

یہ خوبصورت اور شوخ رنگ، غذائیت سے بھرپور مشروب فٹنس کے شوقین افراد اور ویلنَس ایکسپرٹس میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ چقندر اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور غذا ہے جبکہ اس میں موجود نائٹریٹس بلڈ پریشر کم کرنے اور دل کی صحت بہتر بنانے میں مددگار ہیں۔ 

دوسری جانب چیا سیڈز فائبر، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور پروٹین کا خزانہ ہیں جو ہاضمہ، جِلد کی صحت اور وزن پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔

ماہرین کی جانب سے بتائے گئے اس مشروب کے سات نمایاں فوائد درج ذیل ہیں:

چیا سیڈز توانائی اور قوتِ برداشت میں اضافہ جبکہ چقندر میں موجود نائٹریٹس خون کی روانی بہتر بناتے ہیں جس سے جسمانی کارکردگی اور برداشت میں اضافہ ہوتا ہے۔

چقندر بلڈ پریشر کم کرتا ہے جبکہ چیا سیڈز اومیگا تھری فراہم کر کے کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

چیا سیڈز کا فائبر قبض سے بچاتا ہے اور آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتا ہے جبکہ چقندر ایک قدرتی پری بائیوٹک کے طور پر مفید بیکٹیریا کو غذا فراہم کرتا ہے۔

چیا سیڈز میں موجود فائبر اور پروٹین زیادہ دیر تک پیٹ بھرا رکھتے ہیں اور بھوک کم کرتے ہیں، میٹابولزم تیز کرتے ہیں۔

چقندر کے اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کا سبب بننے والے فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں جبکہ چیا سیڈز جلد کی نمی اور لچک میں اضافہ کرتے ہیں جس سے جِلد جوان اور تروتازہ رہتی ہے۔

ماہرین کے مطابق چیا سیڈز اور چقندر میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں سوزش کم کرنے اور دائمی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

چیا سیڈز کاربوہائیڈریٹس کے ہاضمے کو سست کر کے شوگر لیول کو مستحکم رکھتے ہیں جبکہ چقندر کا گلائسیمک انڈیکس کم ہونے کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی موزوں ہیں۔

چیا سیڈز کے ساتھ چقندر کا جوس بنانے کا طریقہ:

چقندر کو اچھی طرح سے دھو لیں، چھیل کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں، ایک گلاس پانی میں بلینڈ کریں، ایک کھانے کا چمچ چیا سیڈز کو پانی میں چند منٹ بھگو کر جیل بنا لیں، پھر چقندر کا جوس اس میں شامل کر کے فوراً پی لیں۔

یہ آسان مگر غذائیت سے بھرپور مشروب روزانہ صبح خالی پیٹ پینے سے ناصرف جسم ڈیٹاکس ہوتا ہے بلکہ مجموعی صحت پر بھی دیرپا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے اپنے معالج سے رابطہ کریں۔

صحت سے مزید