• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو لیگ اور ایشیا کپ میں شرکت، پی ایچ ایف اور وزارت خزانہ کے عہدیداروں کی آج میٹنگ کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو لیگ اور ایشیا کپ میں شرکت کے معاملے پر پی ایچ ایف اور وزارت خزانہ کے عہدیداروں کی آج میٹنگ کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کے پرو لیگ میں شرکت سے متعلق مثبت پیشرفت کا امکان ہے۔ گزشتہ روز میٹنگ میں پی ایچ ایف کو پرو لیگ میں شرکت کے مثبت اشارے ملے تھے۔

بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت پر بھی باضابطہ فیصلے کا امکان ہے۔ موجودہ حالات میں پاکستان ہاکی ٹیم کے بھارت جانے کے امکانات کم ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کو بھی تیاری کے لیے کچھ نہیں کہا، کئی کھلاڑی نجی دوروں پر ملک سے باہر بھی جا چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید