• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن رحیم کی شادی کی ویڈیو، مداح پھر کشمکش میں مبتلا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف پاپ گلوکار حسن رحیم نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گلوکار کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں دیکھ کر صارفین کشمکش میں مبتلا ہیں کہ کیا گلوکار نے واقعی نئی زندگی کے سفر کا آغاز کرلیا ہے یا پھر یہ کسی نئے گانے کی تشہیر ہے؟

یہاں یہ واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں گلوکار نے دلہے کے روپ میں تصویر شیئر کی تھی، جس کے کیپشن میں انہوں نے اس وقت اپنی شادی کا اشارہ دیا تھا۔

تاہم بعدازاں انہوں نے نیا گانا جاری کیا، اس وقت گلوکار نے واضح کیا کہ انہوں نے حقیقی شادی نہیں کی، بلکہ شیئر کی گئی شادی کی تصاویر گانے کی ویڈیو کا حصہ ہیں۔

اُس وقت بیشتر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے حسن رحیم کو شادی کی مبارک باد بھی دے ڈالی تھی۔

تاہم اس بار حسن رحیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس سے اپنی شادی سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے افواہوں پر کوئی وضاحت پیش کی، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان کی مبینہ شادی کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر صارفین کشمکش میں مبتلا ہیں کہ کیا گلوکار نے سچ میں شادی کرلی ہے یا یہ ایک بار پھر ان کا کوئی نیا پرینک ہے۔

دوسری جانب متعدد سوشل میڈیا پیجز یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار حسن رحیم نے اس بار  سچ میں خاموشی سے شادی کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پیجز کے مطابق گلوکار نے اپنے آبائی علاقے میں، اپنی کزن سے شادی کرلی ہے، ان کی شادی کی تقریب میں ان کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید