• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب ممالک کا گریٹر اسرائیل سے متعلق نیتن یاہو کے بیان پر شدید ردعمل

قاہرہ (اے ایف پی) عرب ممالک کا گریٹر اسرائیل سے متعلق نیتن یاہو کے بیان پر شدید ردعمل،اردن، مصر، عراق، قطر اور سعودی عرب کا احتجاج، توسیع پسند منصوبے مکمل طور پر مسترد ،گریٹر اسرائیل میں غزہ، مقبوضہ مغربی کنارہ، اردن، لبنان اور شام کے حصے شامل سمجھے جاتے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں عظیم تر اسرائیل کے تصور کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہاں پہنچ چکے ہیں، جس پر عرب ممالک نے شدید ردعمل دیا۔ اردن نے اس بیان کو خطرناک اور اشتعال انگیزقرار دے کر مسترد کیا، جبکہ مصر نے وضاحت طلب کرتے ہوئے اسے امن کے انکار کے مترادف کہا۔ عراق نے اسے اسرائیل کی توسیع پسندانہ خواہشات اور خودمختاری کے خلاف اشتعال قرار دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید