• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کے قیام میں رکاوٹ ڈالنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: سعودی عرب

سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ فلسطین کے قیام میں رکاوٹ ڈالنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ نے مقبوضہ یروشلم میں یہودی آباد کاروں کے لیے غیر قانونی تعمیرات کی مذمت کی ہے۔

سعودی حکام نے کہا، ’فلسطینی علاقوں کواسرائیلی ریاست میں ضم کرنے کا فیصلہ کئی دہائیوں سے جاری تنازعہ کے 2 ریاستی حل کو روکنے کی ایک کوشش ہے۔‘

سعودی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’اسرائیلی فیصلہ اُسکی غیر قانونی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو ثابت کرتا ہے۔‘

بیان میں غزہ میں فلسطینی قوم کے خلاف جاری اسرائیلی حملوں کو فوری طور پر روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ’وہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا قانونی اور اخلاقی کردار نبھائیں۔‘

بین الاقوامی خبریں سے مزید