جعفر ایکسپریس ایک دن معطل رہنے کے بعد آج کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس آج شام شیڈول کے مطابق کوئٹہ پہنچے گی۔
جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی وجوہات پر ایک روز کے لئے معطل کردیا گیا تھا۔
ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کل ہفتہ کے روز کراچی کے لئے اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوگی۔