• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کا کل کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کل صوبے بھر میں سوگ کا اعلان کر دیا۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کل صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتایا ہے کہ باجوڑ میں امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث کریش ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے، حادثے کی جگہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شہداء کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہیلی کاپٹر میں سوار افراد نے دوسروں کو بچانے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، ان کی قربانی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ باجوڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے جانے والا خیبر پختون خوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، اس حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید