• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KPK میں بارشوں سے تباہی پر ہر دل غمگین ہے، ربابہ بلیدی

کوئٹہ (خ ن)صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی (ستارہ امتیاز ) نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ شدید بارشوں اور طغیانی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی خبر ہر حساس دل کو غمگین کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور صدمے کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا مگر ان کے لیے ہمدردی اور دعاؤں کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات انسانی بس سے باہر ہیں مگر ان کے اثرات پوری پاکستانی قوم کو ایک دوسرے کے قریب کر دیتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے خیبر پختونخوا میں حالیہ ہیلی کاپٹر حادثے پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بہادر اہلکار متاثرہ عوام کی مدد اور ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے جا رہے تھے، مگر خود ایک المناک حادثے کا شکار ہو گئے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ان شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے اپنی جانیں دوسروں کی جان بچانے کے مشن میں قربان کر دیں، اور ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید