• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا خصوصی اقتصادی زون میں چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم، بنگلہ دیش سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا عزم

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے ملاقات کی‘اس موقع پر شہبازشریف نے بنگلہ دیش سے تجارتی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اظہار کیاجبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خصوصی اقتصادی زون میں چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے ٹیکنالوجی کی منتقلی ،اسکل ڈویلپمنٹ اور پائیدار صنعتی ترقی میں مدد ملے گی،پاکستان ٹیکسٹائل کے شعبے میں چین کی ترقی اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گارمنٹس انڈسٹری سے وابستہ چینی گروپ چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈکے وفد سے جمعہ کو یہاںملاقات کے دوران کیا ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سے چینی گروپ چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈکے وفد نے چیئرمین ہوآنگ وئیگو کی قیادت میں ملاقات کی ۔وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان، چین سے دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی خواہاں ہے‘ سی پیک کے صنعتی حصے کے فروغ کے لئے پر عزم ہیں ۔وزیراعظم نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ چینی صنعتیں پاکستان میں اپنے یونٹس لگائیں ۔

اہم خبریں سے مزید