• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عثمان قاضی کو بھائی کے ہمراہ لاپتہ کر دیا گیا، اسلامی جمعیت طلباء

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ناظم اسلامی جمعیت طلباء کوئٹہ اخوندزادہ عطاء الرحمٰن نے کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان قاضی کو ان کے بھائی کے ہمراہ کوئٹہ میں ان کے گھر سے 12 اگست کی شب میں حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا ہے یہ ماورائے قانون اقدام ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے ساتھ اس قسم کا رویہ اختیار کرنا انتہائی نقصان دہ ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی اور ان کے بھائی کی بازیابی کی یقینی بنائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید