اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن 2 ارکان کیخلاف شکایات مسترد کر دیں ،چیف الیکشن کمشنر،سکندر سلطان راجہ ،الیکشن کمیشن اراکین ، نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کیخلاف شکایات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری،جمعہ کی شب سپریم جوڈیشل کونسل کی سیکرٹری محترمہ ایمن ضیاء کے دستخطوں سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے 8 نومبر اور 13 دسمبر 2024 کو منعقدہ اجلاسوں میں چیف الیکشن کمشنر،سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو اراکین ، نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کے خلاف دائرتین علیحدہ علیحدہ شکایات نمبرہائے 532/2021، 557/2022، اور 563/2022/ کا جائزہ لینے کے بعد تینوں شکایات کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ،جوکہ جمعہ کے روز اس پریس ریلیز کے ذریعے پبلک کیا گیا ہے ،یاد رہے کہ اس فیصلے کے اجراء کے ساتھ ہی ملک میں انتخابات کے انعقاد کے ذمہ دار،ادارہ کے اعلی عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا خاتمہ ہوگیا ،اس پریس ریلیز کو سپریم کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے ۔