کوئٹہ(پ ر) سابق وفاقی مشیر الحاج مولانا عبداللہ خلجی کی چوتھی برسی کے موقع پر انکی رہائش گاہ پر عقیدت مندوں اور سیاسی و مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد کی آمد،اس موقع پر قاری عبدالحفیظ نے خصوصی دعا کرائی۔ شرکاء نے مولانا عبداللہ خلجی کی ملک و ملت کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کا یادگار کردار ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیگا۔